13 اپریل ، 2025
سعودی حکومت نے عمرہ ویزہ رکھنے والے زائرین اور ائیر لائنز کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔
سعودی حکومت نے دنیا بھر کی ائیرلائنز کو نئی ہدایت جاری کر دی ہیں۔
ہدایت نامے کے مطابق 15 شوال کے بعد عمرہ ویزہ رکھنے والوں کو سعودی سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے پر مسافروں اور ائیرلائنز کے خلاف قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی۔
دوسری جانب حج سیزن کی تیاریوں کے سلسلے میں سعودی وزارتِ داخلہ نے عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو 29 اپریل تک اپنے ملکوں کو لوٹ جانے کی ہدایت بھی کی ہے۔