پاکستان
09 مارچ ، 2013

50، 50 افراد کے قاتل منتخب ہوئے تو قوم کا اللہ حافظ،عبدالغفور حیدری

50، 50 افراد کے قاتل منتخب ہوئے تو قوم کا اللہ حافظ،عبدالغفور حیدری

لاہور … جمعیت علمائے ا سلام ف کے جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اگر پچاس ، 50 لوگوں کو قتل کرنیوالوں کو ا نتخابات میں منتخب کیاگیا تو پھر قوم کااللہ حافظ ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دن آتے ہی آئین کے آرٹیکل 62 سے چشم پوشی اختیار کی جاتی ہے، ابھی الیکشن کاوقت آیا نہیں لیکن بینر اور بورڈ لگادئیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کی پیشکش پر مثبت پیشرفت ہونی چاہئے، ان کی جماعت نے اسی حوالے سے کامیاب کانفرنس منعقد کی۔ انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم کیلئے حکومت اور اپوزیشن لیڈر جو نام طے کرے گی ہمیں قبول ہے، مرکزی سطح پر جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کے رابطے ہیں، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اورپنجاب کے حوالے سے بھی رابطے جاری ہیں ۔

مزید خبریں :