09 مارچ ، 2013
کراچی … سندھ میں سابق سینیٹر عبدالحفیظ شیخ کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر پیپلز پارٹی کے عبدالقیوم سومرو بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں، صدر آصف علی زرداری نے انہیں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے مستعفی ہونے کے بعد سندھ میں سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی نشست خالی ہوئی تھی جس پر 14 مارچ کو سندھ اسمبلی میں انتخابات ہونا تھے۔ گزشتہ روز صرف پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالقیوم سومرو نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تاہم کوئی دوسرا امیدوار ان کے مدمقابل نہ آیا، آج کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد وہ بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔