پاکستان
09 مارچ ، 2013

سید حامد علی موسوی کے دورہ کراچی کی خبریں بے بنیاد ہیں، پرنسپل سیکرٹری

اسلام آباد … آغا سید ابو حریز الحسینی نے کراچی میں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی کے بعض سیاسی جماعتوں کے دفاتر کے دورے کی خبروں کو گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ قائد ملت جعفریہ کے پرنسپل سیکریٹری آغا سید ابو حریز الحسینی نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ روز سانحہ عباس ٹاؤن کراچی کے متاثرین کے نمائندہ وفد نے استاد سید ابوالحسنین زیدی کراچی سندھ کی قیادت میں مرکز مکتب تشیع میں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی سے ملاقات کی اور شہداء کی تعزیت کی اور شہدائے عباس ٹاؤن کے وارثین کی جانب سے ہیڈ کوارٹر سے خصوصی وفد بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔ پرنسپل سیکریٹری نے یہ بھی واضح کیا کہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کراچی کا سرے سے دورہ ہی نہیں کیا ، قائد ملت جعفریہ کی ہدایت پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے نمائندہ وفد نے کراچی کا دورہ کیا۔ وفد نے جہاں شہدائے سانحہ عباس ٹاؤن کے وارثین سے اظہارتعزیت اور فاتحہ خوانی کی وہیں سیکریٹری اطلاعات علامہ سید قمر حیدر زیدی نے شہدائے سانحہ عباس ٹاؤن کی مجلس سوئم سے خطاب کیا۔ علاوہ ازیں وفد نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بلاتفریق مختلف سانحات میں جاں بحق ہونیوالے پیپلز پارٹی‘ سنی تحریک‘ عوامی تحریک‘ اے این پی اور ایم کیو ایم کے کارکنان کی بھی تعزیت ان کے گھروں اور دفاتر میں جاکر کی، مرکزی سیکریٹری اطلاعات تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور دہشتگردی اور بدامنی پر تحریک کے دیرینہ موٴقف کی وضاحت کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا کہ حکومت کوئٹہ و کراچی کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کے حوالے کرے اور اس میں تاخیر ملک‘قوم اوربالخصوص کراچی کیلئے مہلک ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :