09 مارچ ، 2013
پشاور… محلہ باقر شاہ کی جامع مسجد میں دھماکے سے زخمی ہونے والا ایک اور زخمی چل بسا، جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے سے متاثر ہونے والا ایک اور شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جبکہ اسپتال لائے جانے والے زخمیوں میں سے 14 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ باقی متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے ۔