09 مارچ ، 2013
لاہور…سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حاجی فضل کریم نے بادامی باغ لاہورمیں مسیحی برادری کے گھر جلانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خلاف اسلام طرزعمل قراردیا ہے لاہورسے جاری بیان میں صاحبزادہ حاجی فضل کریم نے کہا کہ بادامی باغ واقعے کی وجہ اسلام اورپاکستان کی بدنامی ہوئی ہے ، اسلام اقلیتوں کے حقوق اورتحفظ کا سب سے بڑا علمبردار ہے، مسیحی افراد کے گھر جلانے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، حاجی فضل کریم نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی تحقیقات کروا کے شرپسند وں کو نشان عبرت بنایا جائے ۔