09 مارچ ، 2013
لاہور…مسلم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ بادامی باغ میں مسیحی برادری کے ساتھ جس نے بھی زیادتی کی ہے اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے بادامی باغ کے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ مسیحی برادری نے انہیں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جن گھروں کو نقصان پہنچا صبح سے ان کی تعمیر شروع کی جائے گی۔ اسلام محبت اور امن کے ساتھ رہنے کا درس دیتا ہے۔ اس طرح کے واقعات قابل مذمت ہیں۔