پاکستان
09 مارچ ، 2013

گورنربلوچستان کی مسیحی بستی پر حملے کے واقعہ کی مذمت

گورنربلوچستان کی مسیحی بستی پر حملے کے واقعہ کی مذمت

کوئٹہ…گورنر بلوچستان نوا ب ذوالفقار علی مگسی نے لاہور میں مسیحی بستی پر حملے اور مکینوں کی املاک کو نذر آتش کئے جانے کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہے کہ مبینہ گستاخی کو کوئی بھی مسلمان معاف نہیں کرسکتا لیکن کسی فرادواحد کے کسی عمل کی سزا پور ی برادری کو دینا کسی طرح جائز نہیں ۔گورنر نے کہا کہ اسلام اقلیتوں کے حقوق کو پورا تحفظ فراہم کرتا ہے اور رواداری ، صبر ، برداشت و بھائی چارے کا علمبردار ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کو قانون کے ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف کاروائی کے ساتھ ساتھ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنی چاہیے۔

مزید خبریں :