پاکستان
10 مارچ ، 2013

لاہور:بادامی باغ واقعہ، پولیس نے مبینہ42 شرپسند گرفتارکرلیے

لاہور:بادامی باغ واقعہ، پولیس نے مبینہ42 شرپسند گرفتارکرلیے

لاہور....لاہور میں مسیحی بستی جلائے جانے کے بعد پولیس نے کارروائی کرکے 42 مبینہ شرپسندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنزرائے طاہر کا کہنا ہے کہ 42 مبینہ شرپسندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ 5 شرپسندوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔ رائے طاہر کا کہنا ہے کہ مبینہ شرپسندوں کو فوٹیج اور مخبروں کے ذریعے شناخت کیا جارہا ہے۔ بادامی باغ میں نوجوان کی مبینہ گستاخی کے بعد 150 سے زائد گھروں کو ّگ لگادی گئی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کو وڈیو سے شناخت کرکے سزا دی جائے گی۔

مزید خبریں :