پاکستان
10 مارچ ، 2013

طالبان تیار ہیں لیکن حکومتی عدم دلچسپی سے مایوسی پھیل رہی ہے، فضل الرحمان

طالبان تیار ہیں لیکن حکومتی عدم دلچسپی سے مایوسی پھیل رہی ہے، فضل الرحمان

پشاور....جمعیت علمائے اسلام کے امیرمولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ طالبان امن مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ لیکن حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کو تمام پارٹیوں کا مینڈیٹ حاصل ہے۔ طالبان نے بھی جرگے پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن حکومت تذبذب کا شکار ہے جس سے مایوسی پھیل رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مستقبل جے یو آئی کا ہے۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی محبوب اللہ ، عوامی نیشنل پارٹی کے ایم پی اے سجاد اللہ اور ایم این اے ملک نوشیرآفریدی نے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :