پاکستان
10 مارچ ، 2013

ملتان: پولیس کا چھاپہ:ہزاروں پتنگیں اور کیمیکل ڈور قبضے میں لے لی

ملتان: پولیس کا چھاپہ:ہزاروں پتنگیں اور کیمیکل ڈور قبضے میں لے لی

ملتان....ملتان میں پولیس نے ایک فیکٹری پر چھاپہ مار کر 10 ہزار سے زائد پتنگیں اور کیمیکل ڈور قبضے میں لے لی۔ فیکٹری کے مالک سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔قائم مقام ایس پی سی آئی اے ملتان چودھری مقبول جٹ نے بتایا کہ پاک گیٹ کے علاقہ میں ایک فیکٹری پر چھاپا مارا گیا، کارروائی کے دوران پولیس نے 10 ہزار سے زائد پتنگیں اور کیمیکل ڈور قبضے میں لے لی جس کی مالیت ساڑھے 3لاکھ روپے سے زائد ہے۔ پولیس نے فیکٹری کے مالک اللہ بخش اور اس کے ساتھی سجاد کو گرفتار کر لیا۔

مزید خبریں :