10 مارچ ، 2013
کراچی.... ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے 22 جوڑوں نے ایک ساتھ شادی کے پھیرے لئے۔ ایک طرف جہاں لاہور میں شر پسندوں نے مسیحی برادری کو نشانہ بنایا وہیں کراچی میں محبت کے چاہنے والوں نے ایک مقامی گراو¿نڈ میں22 ہندو جوڑوں کو رشتہ ازدواج میں باندھا۔ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ان جوڑوں کی شادی کا اہتمام پاکستان ہندو کونسل نے کیا۔ خوشیوں بھری اس منفرد تقریب میں دولہا دلہنوں کے عزیز و اقارب نے بھی شرکت کی۔معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی بھی اس موقع پر موجود تھے جن کا کہنا تھا کہ سادگی اپنانے میں ہی انسان کی فلاح ہے۔