پاکستان
10 مارچ ، 2013

بادامی باغ واقعے پر حکومت پنجاب مستعفی ہو جائے،فاروق ستار

بادامی باغ واقعے پر حکومت پنجاب مستعفی ہو جائے،فاروق ستار

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے تحت لاہور میں بادامی باغ واقع کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے واقع کی مذمت کرتے ہو ئے حکومت پنجاب سے فوری مستعفی ہو نے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے میں مسیحی برادری کا بھی اتنا ہی کردار ہے جتنا مسلمانوں کا ، مظاہرے میں شہر کے مختلف علاقوں کے مسیحی نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین اور طلبہ وطالبات کے علاوہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین اور ارکان اسمبلی بھی موجود تھے ، شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے اور واقع کی مذمت کے نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن رضا ہارون نے کہا کہ پاکستان میں اپ کے ساتھ کوئی کھڑا ہویا نہ ہوالطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی۔اپ کی پریشانی ہماری پریشانی ہے رضا ہارون نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو شاباشی دینی چاہئے کہ پاکستان کا نام اس طرح روشن کیا ،انٹیلی جنس کے ساتھ نگلی جنس اور ایکشن کے بجائے ان ایکشن کیا گیا ،رضا ہارون نے مزید کہا شہباز شریف کو اپنے اپ کو چیف ایگزیکٹو کہتے ہوئے شرم آنی چاہئے ہمیں لگتاہے واقع کے ذمہ دارن نے حکومت کو براہ راست بتادیا گیا تھاکہ وہ کیا کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کمزور سمجھ کر سازش کی جارہی ہے ،بادامی باغ واقع پاکستان کے خلاف سازش ہے۔قائد اعظم کے پاکستان کے خلاف سازش ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ،زخموں پر مرہم کے بجائے نمک چھڑکا جارہا ہے ، پاکستان بنانے میں مسیحی برادری بھی ساتھ تھی پاکستان بنانے میں مسیح برادری کا بھی اتنا کردار ہے جتنا مسلمانوں کا ہے مظاہرین کا مطالبہ ہے حکومت پنجاب فوری طور پر مستعفی ہوجائے۔کراچی مین ہونیوالے واقعات پر اگر کوئی کمیشن بنا تو ان میں بھی پنجاب حکومت ملوث پائی جائے گی ، پنجاب حکومت کی سرپرستی اور ملوث ہوئے بغیر یہ واقعات نہیں ہوسکتے ،مذمت کرنے کے بجائے واقع میں ملوث افراد کو گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا، اس طرح کے واقعات صرف پنجاب میں ہی کیوں ہوتے ہیں ایک مرتبہ پھر پنجاب کی سرزمین پر قائد اعظم کے پاکستان پر شب خون مارا گیا ، ملوث افراد کے بے نقاب کرکے سزا دی جائے ۔

مزید خبریں :