دنیا
10 مارچ ، 2013

جرمنی: گھرمیں آگ لگنے سے 6 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک

جرمنی: گھرمیں آگ لگنے سے 6 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک

برلن…جرمنی میں ایک گھر میں آگ لگنے سے 6 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔جرمنی کے علاقے Backnang میں ایک دومنزلہ گھر میں آگ لگی جس کے نتیجے میں 6 بچیاور ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں دو خاندان رہائش پذیر تھے۔ ہلاک ہونے والے والے تمام افراد کا تعلق ترکی خاندان سے ہے جو نچلی منزل پر رہتا تھا۔ بالائی منزل پر رہنے والی فیملی کے افراد واقعے کے وقت گھر پر نہیں تھے۔ خوفناک آگ پر قابو پانے کے لیے سیکڑوں فائر فائٹروں نے حصہ لیا۔ مقامی حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

مزید خبریں :