02 مارچ ، 2012
پشاور… پانی و بجلی کے وفاقی وزیر نوید قمر نے کہا ہے کہ ہماری بجلی پیدا کرنے کی اتنی گنجائش نہیں ہے کہ گرمیوں میں لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جاسکے۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا کہ جب تک سو فی صد بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہیں ہوتی، لوڈشیڈنگ ختم نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے بتایا کہ نجی پاور کمپنیوں کو 130 ارب روپے جاری کئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج میں کسی ایک صوبے کو خصوصی رعایت نہیں دے سکتے۔