پاکستان
02 مارچ ، 2012

دہری شہریت والے اراکین اسمبلی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور

دہری شہریت والے اراکین اسمبلی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے دہری شہریت والے مبینہ ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کیخلاف دائر درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردئے ہیں ۔ ایک شہری محمود اختر نقوی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیا تھا کہ، اس وقت 35 ارکان ایسے ہیں جو دوہری شہریت رکھتے ہیں اور وہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے رکن بھی ہیں ، درخواست میں کہاگیاہے کہ آئین کا آرٹیکل تریسٹھ ، ایسے افراد کو رکن پارلیمنٹ یا رکن صوبائی اسمبلی بنانے سے روکتا ہے، اس درخواست کی ابتدائی سماعت چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ، عدالت نے درخواست میں فریق بنائے گئے وفاق، صوبوں اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردئے، مزید سماعت اب 12 مارچ کو ہوگی۔

مزید خبریں :