کھیل
11 مارچ ، 2013

گال ٹیسٹ: سری لنکا نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 116 رنز بنالئے

گال ٹیسٹ: سری لنکا نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 116 رنز بنالئے

گال … مشفق الرحیم کے 200 رنز کی بدولت بنگلا دیش نے گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 638 رنز بنالئے، یہ بنگلا دیش کرکٹ کی تاریخ کی پہلی ڈبل سنچری ہے، سری لنکا نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 116 رنز بنالئے۔ گال ٹیسٹ کے چوتھے دن بنگلادیش نے پہلی اننگز 438 رنز 4 آوٴٹ سے آگے بڑھائی، محمد اشرفل 10 رنز کی کمی سے ڈبل سنچری نہیں بناسکے اور 190 رنز پر آوٴٹ ہوگئے، البتہ کپتان مشفق الرحیم نے بنگلا دیش کی طرف سے پہلی ڈبل سنچری بنا ڈالی، ناصرحسین نے 100 رنز بنائے۔ بنگلا دیش پہلی اننگز میں 638 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگیا، یہ بنگلادیش کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور ہے۔ چوتھے دن کھیل کے اختتام تک سری لنکا نے دوسری اننگزمیں ایک وکٹ پر 116 رنز بنالئے، اسے 48 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :