02 مارچ ، 2012
اقوام متحدہ… اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے شام سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی اجازت کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر دمشق حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کے متاثرہ علاقوں میں فوری امداد پہنچانے کے لیے اجازت دے۔ شام کی طرف سے اس حوالے سے انکار کے بعد روس اور چین نے بھی اس پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔ سیکورٹی کونسل کے رکن ممالک نے شام میں جاری سکیورٹی کریک ڈاؤن کی بھی شدید مذمت کی۔ ادھرمصر میں عرب لیگ نے شام سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔