پاکستان
13 مارچ ، 2013

نگران وزیر اعظم بنا تو دلجمعی سے کام کروں گا،عشرت حسین

نگران وزیر اعظم بنا تو دلجمعی سے کام کروں گا،عشرت حسین

لاہور…اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت حسین کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعظم بننے کا موقعہ ملا تو پوری دل جمعی سے کام کرینگے، انہوں نے کہا جیونیوز نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ، اسے سراہتے ہیں لاہور میں جیونیوز سے گفت گو کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ وہ اکیلے کچھ نہیں کرسکتے سب اداروں کو مل کر چلنا ہوگا ، ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا پاکستان میں وسائل موجود ہیں ، صرف سمت درست کرنے کی ضرورت ہے۔ انکا کہناتھاکہ ابھی نگران وزیر اعظم بننے کی باضابطہ پیشکش نہیں ہوئی ، دوسروں کی طرح میں وہ بھی ایسی باتیں سن رہے ہیں۔

مزید خبریں :