پاکستان
13 مارچ ، 2013

پنجاب کابینہ نے فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کی منظوری دیدی

لاہور…پنجاب کابینہ کی جانب سے فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کی منظوری کے بعد کوئی بھی شہری سرکاری کاغذات اور دستاویزات کی کاپی حاصل کر سکے گا۔پنجاب حکومت کے ترجمان سینیٹر پرویز رشید نے جیو نیوز کو بتایا کہ فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کے تحت کوئی بھی دستاویز خفیہ نہیں رکھی جا سکتی۔ہر سرکاری محکمے میں انفارمیشن آفیسر تعینات کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شکایات کے ازالے کے لئے انفارمیشن کمیشن بھی تشکیل دیا جائے گا۔ اگر کوئی محکمہ یا سرکاری افسر معلومات چھپانے کی کوشش کرے گا تو اسے دو سال قید ہو گی۔

مزید خبریں :