12 مارچ ، 2013
سبی… سبی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رکن بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند،ان کے بیٹے اور دیگر24ساتھیوں پر دوہرے قتل کے مقدمے میں فردجرم عائد کردی۔ رکن صوبائی اسمبلی سرداریار محمد رند ان کے بیٹے سردار خان رند اور دیگر 24ساتھیوں پر ضلع بولان کے علاقے سنی میں دو افراد کے قتل کا مقدمہ سبی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ عدالت نے آج رکن سردار یار محمد رند ان کے بیٹے اور دیگر24ساتھیوں پر فردجرم عائد کرتے ہوئے استغاثہ کو آئندہ سماعت پر گواہاں کو پیش کرنے کی ہدایت کردی ،اس مقدمے کی آئندہ سماعت انیس مارچ کو ہوگی۔