پاکستان
13 مارچ ، 2013

بچوں کو جسمانی سزا دینے کیخلاف بل قومی اسمبلی میں منظور

بچوں کو جسمانی سزا دینے کیخلاف بل قومی اسمبلی میں منظور

کراچی…جیو نیوز کے پروگرام چل پڑھا نے تعلیمی اداروں میں بچوں پر تشدد کی رپورٹس نشر کیں تو حکومت نے اس کا نوٹس لے لیا۔ قومی اسمبلی میں بچوں پر تشدد کے خلاف بل منظور کر لیا گیا۔ لاہور کے شہریوں نے جیو نیوز کی کاوش اور حکومتی اقدام کو بے حد سراہا۔ جیو نیوز کے مشہور پروگرام چل پڑھا میں تعلیمی اداروں میں طلبہ وطالبات پر تشدد کا معاملہ اٹھایا گیا، بات حکومتی ایوانوں تک پہنچی اور تعلیمی اداروں میں بچوں پر تشدد کے حوالے سے بل قومی اسمبلی میں منظور کر لیا گیا۔اب طلبا و طالبات کو تشدد کا نشانہ بنانے والے اساتذہ کو سزا بھی ہو سکتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رہنما خورشیدقصوری کا کہنا ہے کہ وہ اساتذہ کا بہت احترام کرتے ہیں، لیکن بچوں پر تشدد کے واقعات کی واقعی سرزنش ہونی چاہیے۔ اس معاملے پرانہوں نے جیوٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جیو نے ایک اچھا اقدام اٹھایا کہ تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کیلئے جیو نے واقعی بہت اچھاکام کیا۔ کارپورل سزا سے متعلق بل کو عوام میں بھی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ شہریوں کاکہنا ہے کہ بچوں کو مارنا کسی مسئلے کا حل نہیں، انہیں پیار سے سمجھانا زیادہ بہتر ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ تعلیمی معیار میں بہتری اور بچوں کو تعلیم کی جانب راغب کرنے کے لئے کارپورل ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد انتہائی ضروری ہے۔

مزید خبریں :