13 مارچ ، 2013
کراچی…کراچی…کراچی میں اورنگی ٹاوٴن کے علاقے فیض عام سوسائٹی میں رینجرز نے ٹارگیٹڈ آپریشن کرکے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز سمیت 16افراد کو حراست میں لیکر 25 اقسام کے ہتھیاربرآمد کر لیے ،آپریشن کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج بھی کیا،۔اورنگی ٹاوٴن کے علاقے فیض عام سوسائٹی میں رینجرز نے ٹارگیٹڈ آپریشن کیا،،،آپریشن کا آغاز علی الصبح رینجرز انٹیلی جینس کی جانب سے فراہم کر دہ معلومات پر علاقے میں موجود جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا،آپریشن کے دوران رینجرز خواتین اہلکاروں سمیت 300 سے زائد رینجرز کے جوانوں نے حصہ لیا،ٹارگٹیڈ آپریشن کے دوران 16افراد کو حراست میں لے کر 25 اقسام کے ہتھیاربرآمد کرلیے۔رینجرز کے ٹارگٹیڈ آپریشن کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ رینجرز نے آپریشن کے دوران بے گناہ افراد کو حراست میں لیا ہے،جبکہ رینجرز حکام کا موقف ہے کہ ٹارگٹیڈ آپریشن کے دوران رینجرز نے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز کو بھی گرفتارکرلیا ہے،جبکہ علاقہ مکینوں کی جانب سے کیے جانیوالا احتجاج معمول کی بات ہے، رینجرز امن و امان کی صورتحال خراب کر نے والے عناصر سے موثر انداز میں نمٹ رہی ہے،اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹیڈ کاروائیاں جاری رہیں گی۔