پاکستان
13 مارچ ، 2013

حنا ربانی دنیا کی پر کشش خواتین سیاستدانوں میں سر فہرست

 حنا ربانی دنیا کی پر کشش خواتین سیاستدانوں میں سر فہرست

نئی دہلی …ایک بھارتی اخبار کے سروے کے مطابق دنیا کی سب سے پر کشش خواتین سیاستدانوں میں حنا ربانی کھر سر فہرست ہیں۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے سروے کے مطابق 34 سالہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیر خارجہ حنا ربانی کھراپنے اسٹائل کی وجہ سے پہلے نمبر پر آئیں۔کینیڈا کی تامل رکن پارلیمنٹ 29 سالہ Rathika دوسرے نمبر پر ہیں، یو کرائن کی سابق وزیراعظم یولیاyuliaکااس فہرست میں تیسرانمبر ہے،جبکہ امریکی صدراتی امیدوار سارہ پالن 5ویں ، بھارت کی خاتون اول سونیا گاندھی چھٹے نمبر پر ہیں ۔اس فہرست میں پاکستان کی رکن قومی اسمبلی کشمالہ طارق نے 8ویں نمبر پر جگہ پائی ہے۔امریکا کی سابق خاتون او ل اور وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن 9ویں نمبر پر ہیں اورموجودہ خاتون اول مشعل اوباما12ویں نمبر پر آگئی ہیں۔ فرانس کی مشہور ماڈل اور خاتون اول کارلا برونی پرکشش خواتین کے سروے میں سب سے پیچھے رہ گئی ہیں۔

مزید خبریں :