13 مارچ ، 2013
لاہور…مسلم لیگ ہم خیال کے صدرارباب غلام رحیم نے لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی۔ ماڈل ٹاوٴن لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں ملاقات میں ہمایوں اخترخان،ہارون اختر،حامد ناصرچٹھہ اوردیگرہم خیال رہنماوٴں نے شرکت کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اورانتخابی اتحاد کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔شہبازشریف نے ارباب غلام رحیم کووطن واپسی پرمبارکباد دی۔