پاکستان
13 مارچ ، 2013

یوسف رضا گیلانی کوسزا کیخلاف نظرثانی درخواست کیلئے 7 روز کی مہلت

 یوسف رضا گیلانی کوسزا کیخلاف نظرثانی درخواست کیلئے 7 روز کی مہلت

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کوسزا کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست کیلئے 7 روز کی مہلت دیدی، درخواست دائر ہونے کے بعد چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا جائے گا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے خلاف نظرثانی درخواست کی سماعت کی ، سابق وزیراعظم نے خود عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وہ سزا اور نااہلی کے خاتمے کے لیے آئے ہیں، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ انہیں سات رکنی بنچ نے سزا سنائی جسے چیلنج نہیں کیاگیا، یوسف رضا گیلانی نے موقف اپنایا کہ عدالت نے معاملہ اسپیکر قومی اسمبلی کو بجھوا دیا تھا اوراسپیکر نے رولنگ دی کہ نااہلی نہیں بنتی ،بعد میں اسپیکر کی رولنگ کو چیلنج کیا گیا جس پر نااہلی کا فیصلہ آیا اور انہوں نے نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے ،چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی سزا کا فیصلہ برقرار ہے ، نااہلی اسی بنیاد پر ہوئی،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا سزا کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دینا چاہتے ہیں، جس پریوسف رضا گیلانی نے کہا وہ درخواست دینا چاہتے ہیں جس پر انہیں سات روز کی مہلت دے دی گئی ۔

مزید خبریں :