دنیا
13 مارچ ، 2013

ماسکو میں مارچ کے مہینے میں برفباری کا 50 سالہ رکارڈ ٹوٹ گیا

 ماسکو میں مارچ کے مہینے میں برفباری کا 50 سالہ رکارڈ ٹوٹ گیا

ماسکو…یورپ میں شدید برفباری کے باعث مختلف حادثات میں متعدد افرادزخمی ہوگئے، ادھر ماسکو میں مارچ کے مہینے میں برفباری کا 50 سالہ رکارڈ ٹوٹ گیا۔ جرمنی ، برطانیہ اوربلجیم میں برف ہٹانے کاکام جاری ہے۔ اسکول بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں بچے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں ، جبکہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں شدید برفباری کے بعد ، 15 ہزار مشینیں برف ہٹانے میں مصروف ہیں،روس کے محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزید برف کے ساتھ درجہ حرارت منفی 20 جانے کا ا مکان ہے۔

مزید خبریں :