پاکستان
13 مارچ ، 2013

لاہور ہائیکورٹ میں 2ارکان پنجاب اسمبلی نااہلی کیس کی سماعت

لاہور ہائیکورٹ میں 2ارکان پنجاب اسمبلی نااہلی کیس کی سماعت

لاہور…لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کے2 ارکان جہانزیب خان کھچی اور صفدر گل کی نااہلی کی درخواستوں کی سماعت ہوئی ، جہانزیب کھچی کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن کی معطلی میں 19مارچ تک توسیع کر دی گئی ،وہاڑی پی پی 239 کے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونیوالے رکن پنجاب اسمبلی جہانزیب کھچی کے مد مقابل امیدوار عمران کھچی نے ان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جہانزیب خان کھچی نجی بینک کے ایک کروڑ سے زائد روپے کے نادہندہ ہیں۔لاہور ہائیکورٹ میں رکن پنجاب اسمبلی صفدر گل کی نااہلی کیس کی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ جب تک سپریم کورٹ شہباز شریف نااہلی کیس کا فیصلہ نہیں کرتی ہائیکورٹ کسی رکن صوبائی اسمبلی کو نااہل قرار نہیں دے سکتی ، صفدر گل کے وکیل کا کہنا تھا کہ قائد ایوان کی نااہلی کا فیصلہ نہ ہو تو رکن اسمبلی کی نااہلی کیسے ہو سکتی ہے ، عدالت نے نکتے پر بحث کیلئے 27مارچ کی تاریخ مقرر کر دی ہے ۔

مزید خبریں :