پاکستان
13 مارچ ، 2013

فنکشنل لیگ سمندری جزیروں کی فروخت سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کریگی

 فنکشنل لیگ سمندری جزیروں کی فروخت سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کریگی

کراچی…پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے سمندری جزیروں کی ملک ریاض کو فروخت سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے وکیل ایم بی کھٹیان ایڈوکیٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ سمندری جزیروں کی ملک ریاض کو فروخت کے خلاف مسلم لیگ فنکشنل نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ان جزیروں کی ملکیت حکومت سندھ کے پاس ہے ، پورٹ قاسم اتھارٹی نے اندرو ن خانہ جزیرے نجی پارٹی کو بیچ دیئے۔ ایم بی کھٹیان ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سے پوچھے بغیر غیر ملکی کمپنی کے ساتھ ایم اویو پر دستخط کئے گئے جو غیر قانونی ہے۔

مزید خبریں :