پاکستان
13 مارچ ، 2013

اسلام آباد کی فضا میں پولن کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہاہے

 اسلام آباد کی فضا میں پولن کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہاہے

اسلام آباد…محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کی فضا میں پولن کی تعدار بتدریج بڑھ رہی ہے، شہر کی فضا میں پولن کی تعداد 12 ہزار،7 سو،84 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی اور بارش کے بعد اس کی تعداد میں مزیداضافے کاامکان ہے۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں یکم مارچ سے اب تک پولن الرجی کے ایک ہزارپانچ سوساٹھ مریضوں کاعلاج کیاگیاہے۔ایمر جنسی میں 9 سو 60 کے قریب مریض لائے گئے، اسپتال میں پولن کے مریضوں کے علاج کیلئے خصوصی یونٹ قائم کردیاگیاہے۔

مزید خبریں :