دنیا
13 مارچ ، 2013

ٹیکساس میں امریکن مسلم پر وفیشنل آف ڈیلس تنظیم کا افتتاحی اجلاس

ٹیکساس میں امریکن مسلم پر وفیشنل آف ڈیلس تنظیم کا افتتاحی اجلاس

ڈیلس…راجہ زاہد اختر خانزادہ/نمائندہ جنگ…ریچرڈ سن سٹی کے کونسل ممبر اور میئر کے عہدے کیلئے امیدوار عامر عمر ے کہا ہے کہ مختلف شعبہ جات میں پروفیشنل ڈگریوں کے حامل افراد کے لئے امریکی ریاست ٹیکساس کسی جنت سے کم نہیں،یہ واحد امریکی ریاست ہے جہاں شہروں کی ترقی کے ساتھ عوام الناس کو بہتر روزگار وافر رتعداد میں موجود ہے۔ڈیلس ڈاؤن ٹاؤن میں امریکن مسلم پر وفیشنل آف ڈیلس تنظیم کے افتتاحی اجلاس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے عامر عمر کا کہناتھا کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں خراب صورت حال کے با وجود ریاست ٹیکساس کی معاشی صورت حال اچھی ہے جس کی وجہ سے دنیا کی بڑی کمپنیوں اور ان کے مالکان نے اس ریاست میں سرمایہ کا ری کی اور رہائش پذیر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھر پورمعاشی ترقی کے باعث شہروں میں ترقی کی رفتار تیز ہو ئی ہے اور رچرڈ سن شہر بھی ان شہروں میں ایک شہر ہے جہاں ترقیاتی کام ہو ئے۔اس موقع پر امریکن مسلم پروفیشنل آف ڈیلس کی صدر عائشہ یو کیو نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہAMPD کے قیام کا مقصد بھی یہ ہی ہے کہ جونوانوں کے مابین نیٹ ورکنگ قائم کی جائے تاکہ ایک دوسرے کے لئے نیٹ ورک قائم کیا جائے اور اچھی نوکریوں کے مواقع میسر آسکیں۔اس موقع پر AMPDکے اغراض و مقاصد بھی بیان کیئے گئے۔شریک چیئر مین اویس صدیقی نے ایڈوائزری بورڈ کے ارکان کا تعارف کر ایا جبکہ دیگر عائشہ یو کیو نے بورڈ آف دائریکٹرز کے اراکین کا تعارف کرایا،تقریب کے دیگر مقررین میں صباء علوی، فرحین ابراہیم،عارف عدمانی اور حسین خان شامل تھے۔تقریب کے اختتام پر نوجوان پر وفیشنلز نے باہمی تبادلہ خیال کیا ۔تعارفی اجلاس میں مقامی اور پاکستانی میڈیا اراکین نے بھی شرکت کی جن میں راجہ زاہد اختر خانزادہ،پاکستان امریکن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر جا وید اجمل،افتخار احمد نے شرکت کی۔

مزید خبریں :