پاکستان
13 مارچ ، 2013

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا قتل: الیکشن کمیشن بلوچستان کے عملے کی ہڑتال

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا قتل: الیکشن کمیشن بلوچستان کے عملے کی ہڑتال

کوئٹہ … ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف الیکشن کمیشن کے عملے نے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے الیکشن دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال کردی جبکہ قتل کے خلاف 3 روزہ سوگ بھی منایا جارہا ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ ضیاء اللہ قاسمی کو گزشتہ روز سیٹلائٹ ٹاوٴن کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، جس کیخلاف آج الیکشن کمیشن کے عملے نے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں الیکشن دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال کی۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کے عملے نے کوئٹہ میں صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے قتل کے خلاف صوبہ بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا گیا، اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر کے باہر سیاہ جھنڈے بھی لہرادئیے گئے۔ صدر الیکشن کمیشن اسٹاف ایسوسی ایشن ظہور مینگل کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا قتل قابل مذمت ہے، ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اور صوبے میں الیکشن عملے کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفترکو سریاب روڈ سے شہر منتقل کئے جانے تک عملہ فرائض انجام نہیں دے گا۔

مزید خبریں :