پاکستان
13 مارچ ، 2013

صدر زرداری اور وزیراعظم کی ملاقات، نگراں وزیراعظم پر گفتگو

صدر زرداری اور وزیراعظم کی ملاقات، نگراں وزیراعظم پر گفتگو

اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری سے وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے ملاقات کی ، جس میں نگراں وزیراعظم کیلئے اپوزیشن لیڈر کے تجویز کردہ ناموں کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں وفاقی وزراء فاروق ایچ نائیک، خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ اور دیگر اہم رہنماء بھی شریک تھے۔ صدر زرداری اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں نگراں وزیراعظم کیلئے اپوزیشن لیڈر کے تجویز کردہ ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر وزیراعظم ملاقات میں پیپلزپارٹی کی طرف سے نگراں وزیراعظم کے نام کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :