پاکستان
13 مارچ ، 2013

پشاور: 13 اشتہاریوں سمیت 37 جرائم پیشہ افراد گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

پشاور … پشاور میں پولیس نے 13 اشتہاریوں سمیت 37 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیں۔ پشاور پولیس نے سی سی پی او پشاور کی ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے پشاور کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران 13 اشتہاریوں سمیت 37 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے 3 بندوقیں، 20 پستول، ساڑھے 3 ہزار سے زیادہ کارتوس، 26 کلو گرام چرس اور 134 بوتل شراب برآمد کی گئیں۔ ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :