Time 29 مئی ، 2025
پاکستان

کیڈٹ کالج گڈاپ میں طالب علم کی موت کے اسباب جاننے کیلئے انکوائری بورڈ تشکیل

کیڈٹ کالج گڈاپ میں طالب علم کی موت کے اسباب جاننے کے لیے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

کیڈٹ کالج گڈاپ  انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق طالب علم سالار کی ہلاکت سے متعلق 3 رکنی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق 3 رکنی انکوائری بورڈ کی تحقیقاتی رپورٹ سے سالار کے والدین کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل جاں بحق طالب علم  سالار کے اہلخانہ نے موت کا ذمہ دار کالج انتظامیہ کو قرار دیا تھا۔

اہلخانہ کا کہنا تھا کہ اسپتال کی ہدایت کے باوجود سالار کو آئی سی یو منتقل کیوں نہیں کیا گیا؟

مزید خبریں :