پاکستان
14 مارچ ، 2013

بارش اور ژالہ باری، اسلام آباد سفید چادر کی اوٹ میں چھپ گیا

بارش اور ژالہ باری، اسلام آباد سفید چادر کی اوٹ میں چھپ گیا

اسلام آباد … وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں تیز بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی، شہر سفید چادر کی اوٹ میں چھپ گیا۔ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں کل شام سے وقفے قفے سے بارش جاری ہے، آج اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رم جھم ہوتی رہی، اس کے بعد تیز بارش ہوئی اور پھر تیز ژالہ باری نے تو شہر کا منظر ہی بدل ڈالا۔ وفاقی دارالحکومت سفید چادر کی اوٹ میں چھپ گیا، ٹریفک کا بہاوٴ بھی رک گیا اور اکثر شہریوں نے گاڑیاں سڑک کنارے روکنے میں ہی عافیت جانی۔ تیز ژالہ باری کا نظارہ کرنے کئی شہری گھروں سے نکل آئے اور موسم کا خوب مزا لیا۔

مزید خبریں :