06 جون ، 2025
افریقی ملک چاڈ نے امریکا میں داخلے پر پابندی پر جوابی وار کرتے ہوئے امریکی شہریوں کیلئے ویزے جاری نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
گزشتہ روز امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں اور مفادات کو دہشت گردوں سے بچانے کیلئے متعدد ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگائی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق جن ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں افغانستان، برما، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اریٹیریا، ہیٹی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن شامل ہیں۔
امریکا میں داخلے پر پابندی پرچاڈ نے ردعمل میں امریکی شہریوں کیلئےویزے روک دیے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چاڈ کے صدر نے امریکی شہریوں کیلئے ویزے جاری نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
چاڈ کے صدر ماہمات ادریس نے جمعرات کو اپنی فیس بک پوسٹ میں ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ 'چاڈ کے پاس دینے کیلئے نہ طیارے ہیں اور نہ اربوں ڈالر، مگر چاڈ کے پاس وقار اور عزت نفس ضرور ہے'۔
اس کے علاوہ افریقی ملک کانگو نے امریکی پابندی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کانگو کو امریکی سفری پابندیوں میں غلط فہمی پر شامل کیا گیا۔
ترجمان کانگو حکومت کے مطابق کانگو دہشت گرد ریاست نہیں نہ ہی دہشتگردوں کی پناہ گاہ ہے۔