پاکستان
14 مارچ ، 2013

نگراں وزیراعظم کون، کیسے اور کب بنے گا؟

نگراں وزیراعظم کون، کیسے اور کب بنے گا؟

اسلام آباد…نگراں وزیراعظم کون بنے گا ، کیسے بنے گا اور کب بنے گا؟۔ نگران وزیر اعظم کیلئے تین نام حکومت اور تین نام اپوزیشن کی طرف سے سامنے آگئے، اب ممکنہ طورپر ان میں سے ہی کوئی ایک شخص نگراں وزیراعظم ہوگا ،وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر اگر حکومتی مدت کے دوران نگراں وزیراعظم کے لیے کس ایک نام پر متفق نہ ہوسکے تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا ۔اسپیکر قومی اسمبلی کی قائم کردہ اس پارلیمانی کمیٹی کے چارلوگ اپوزیشن لیڈر منتخب کریں گے اور چار لوگ وزیراعظم راجہ پرویز تجویز کریں گے،یہ آٹھ رکنی کمیٹی اگر تین دن میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی تو پھر اپوزیشن اور حکومت کے دیئے گئے دو دو ناموں میں سے کسی ایک نگراں وزیراعظم کافیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا ، جس کے لیے اس کے پاس دو دن ہوں گے ،یوں اگر پہلے مرحلے میں نگراں وزیراعظم کا فیصلہ ہوگیا تو اس کا اعلان کل پرسوں تک ہوجائے گا ، لیکن اگر نہ ہوا تو بھی زیادہ سے زیادہ 21مارچ تک نگراں وزیراعظم سامنے آجائے گا ۔

مزید خبریں :