14 مارچ ، 2013
لاہور … پنجاب میں نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورت کا عمل آگے بڑھنے لگا، اپوزیشن لیڈر راجا ریاض ہفتے کے روز مسلم لیگ ق سے نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر ملاقات کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے 2 روز قبل اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کو خط لکھا گیا جس میں نگراں وزیراعلیٰ کیلئے خواجہ ظہیر اور جسٹس (ر) عامر رضا کے نام تجویز کرنے کے ساتھ حکمراں جماعت کے ناموں پر مشاورت کی دعوت دی گئی ۔ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی ہفتے کے روز ق لیگ سے مشاورت کرے گی، پیپلزپارٹی، اس حوالے سے تحریک انصاف سے بھی مشورہ کریگی، جبکہ جماعت اسلامی سے باقاعدہ مشاورت کی جا چکی ہے۔ راجا ریاض اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد شہباز شریف سے ملیں گے ، صدر زرداری نے اس سلسلے میں راجا ریاض اور منظور وٹو پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔