پاکستان
02 مارچ ، 2012

حکومت نے ڈائیلاگ اور مشاورت کا راستہ اختیار کیا،فردوس عاشق

 حکومت نے ڈائیلاگ اور مشاورت کا راستہ اختیار کیا،فردوس عاشق

لاہور…وفاقی وزیراطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ حکومت نے ڈائیلاگ اور مشاورت کا راستہ اختیار کیا ہے پنجاب حکومت میں شامل ایک شخصیت صدر کی ذات پر اعتبار نہیں کرتی۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کاکہناتھاکہ وہ صدر کی توہین نہیں کررہے بلکہ ملکی آئین کی توہین کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے وفاق کا بجٹ کم کر کے صوبوں کے فنڈز بڑھائے اس طرح وفاق کا مالی خسارہ بڑھ گیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے ہم نے صوبوں کیلئے ضرورت سے بڑھ کر کام کیا۔

مزید خبریں :