دنیا
15 مارچ ، 2013

چین:کمیونسٹ رہنما لی کیانگ وزیر اعظم کے طور پر نامزد

چین:کمیونسٹ رہنما لی کیانگ وزیر اعظم کے طور پر نامزد

بیجنگ…چین کی پارلیمنٹ نے ایک سینئر بیورو کریٹ لی کیانگ کو ملک کا نیا وزیر اعظم منتخب کر لیا ہے،وہ موجودہ وزیراعظم وین جیاباوٴ کی جگہ لیں گے۔بیجنگ میں نیشنل پیلز کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے نائب چئیر مین نے لی کیانگ کی تقرری کا اعلان کیا۔لی کیانگ دس سال تک ملک کے وزیر اعظم رہیں گے۔گزشتہ روز ملک کی کمیونسٹ پارٹی کے رہنماوٴں نے پارلیمانی اجلاس میں شی جن پنگ کو ملک کانیا صدر مقرر کرنے کی تصدیق کی تھی۔ دونوں اہم عہدوں پر تقرری کے بعد چین میں ہر دس سال بعد ہونے والا انتقالِ اقتدار کا عمل تقریباً مکمل ہوگیاہے۔

مزید خبریں :