15 جون ، 2025
تل ابیب: اسرائیل نے ایران کے لیے جاسوسی کے شبہے میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد کو اسرائیل کی داخلی خفیہ ایجنسی شاباک (شین بیت) اور اسرائیلی پولیس نے ہفتے کے روز گرفتار کیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس معاملے پر مزید تفصیلات جاری کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ان مشتبہ افراد کو اسرائیل کے ایران پر حملوں کے آغاز کے ایک روز بعد گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایران نے بھی اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق دونوں افراد کو ایرانی صوبے البرز سے گرفتار کیا گیا ہے جہاں وہ ایک سیف ہاؤس میں موساد کے لیے دھماکہ خیز مواد تیار کررہے تھے۔