پاکستان
02 مارچ ، 2012

فاٹا سے ہدایت اللہ، نجم الحسن، صالح شاہ اور ہلال الرحمان سینیٹر منتخب

فاٹا سے ہدایت اللہ، نجم الحسن، صالح شاہ اور ہلال الرحمان سینیٹر منتخب

اسلام آباد … سینیٹ انتخابات میں فاٹا سے ہدایت اللہ، نجم الحسن، صالح شاہ اور ہلال الرحمان سینیٹر منتخب ہو گئے۔ سینیٹ میں فاٹا کی 4 خالی نشستوں پر الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کا عمل پارلیمنٹ ہاوٴس میں منعقد کرایا۔ ہدایت اللہ، نجم الحسن اور صالح شاہ 5، 5 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ حمید اللہ آفریدی، ہلال الرحمان، عبدالوحید خان، ڈاکٹر اورنگزیب اور عبدالمالک قادری کو 4، 4 ووٹ ملے اور ان پانچوں امیدواروں کے ووٹ برابر ہونے کے باعث قرعہ اندازی کی گئی جس میں ہلال الرحمان سینیٹر منتخب ہوگئے۔ قومی اسمبلی میں فاٹا کے موجودہ تمام 11 ارکان پارلیمنٹ ہاوٴس میں موجود تھے تاہم ووٹ کا حق 9 ارکان نے استعمال کیا جن میں حمید اللہ آفریدی، ملک جلال رحمان، کامران خان، ظفر بیٹنی، منیر اورکزئی، جواد حسین، نور الحق قادری، ساجد طوری اور شوکت اللہ شامل ہیں۔ اخونزادہ چٹان اور عبدالمالک وزیر نے حق رائے دہی استعمال نہیں کیا۔ فاٹا سے رکن قومی اسمبلی اور سینیٹ رکنیت کے امیدوار منیر اورکزئی، صالح شاہ کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے، صالح شاہ پہلے بھی سینیٹر تھے۔ اسلام آباد سے سینیٹ کی 2 نشستوں پر مشاہد حسین سید اور عثمان سیف اللہ پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب قرار پاچکے ہیں۔

مزید خبریں :