17 مارچ ، 2013
بگوٹا…کولمبیا کے مغربی علاقے میں شدید بارشوں، مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب نے تباہی مچارکھی ہے، جس سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں ، کولمبیا کی میونسپلز میں شدید بارشوں کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔بارش سے 4دریاوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ، کئی فٹ سیلابی پانی نے 4 ہزارگھروں کو متاثر کیا ہے۔کئی مقامات پر کمر تک پانی بھرا ہوا ہے ۔ بارش اور سیلاب سے مواصلات اور بجلی کا نظام بھی درہم بھرم ہوگیا مختلف علاقوں کا رابطہ منقطع ہونے سے کھانے پینے کی اشیا میں بھی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔