17 مارچ ، 2013
بیجنگ…چین میں ایک دہائی کے بعدشی جن پنگ کو صدر کے طور پر اور لی کی چیانگ کو وزیر اعظم کے طور پر کمیونسٹ جماعت نے باقاعدہ مقرر کیا ہے۔پانچ سال کے لیے نو منتخب وزیراعظم لی کی چیانگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین میں بڑھتے ہوئے عدم مساوات اور بدعنوانی پر قابو پانا بہت ضروری ہے۔لی کیچیانگ نے امریکا کی جانب سے ہیکنگ اور سائبر جاسوسی کے حوالے سے عائد کیے جانے والے الزامات کو ’بے بنیاد‘ قرار دیا ، انہوں نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری میں امریکا کے ساتھ تعلقات بہتراور مضبوط بنائیں گے۔اس سے قبل صدر شی جن پنگ نے ملک کی فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اسے اپنی صلاحیت اور استعداد میں اضافہ کرنا چاہیے تاکہ وہ لڑائیاں جیت سکے اور ملک کی سالمیت کی حفاظت کر سکے۔