پاکستان
02 مارچ ، 2012

سینیٹ الیکشن، ارکان کی بولیاں لگنا ایوانوں کی تذلیل ہے، ساجد میر

سینیٹ الیکشن، ارکان کی بولیاں لگنا ایوانوں کی تذلیل ہے، ساجد میر

لاہور … مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر ساجدمیر نے کہا کہ دینی قیادت متحد ہوجائے تو لوگ انہیں ووٹ بھی دیں گے اور نوٹ بھی، سینٹ الیکشن میں ارکان کی بولیاں لگنا جمہوری ایوانوں کی تذلیل ہے۔ لاہورمیں جاری ایک بیان میں مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر ساجد میر نے کہا کہ سیاست میں خاندانی اجارہ داریوں کی وجہ سے نظریاتی سیاست دم توڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور سید منور حسن کو باہمی فاصلے مٹا کر ملک و ملت کیلئے ایک ہوجانا چاہیے ورنہ سیکولر طبقہ ایک بار پھر آگے آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بوٹوں والے مینڈیٹ چراتے تھے اب سیاسی جماعتوں نے بھی یہ کام شروع کردیا ہے ۔

مزید خبریں :