02 مارچ ، 2012
اسلام آباد … جاپان پاکستان میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے کو ایک کروڑ 28 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں جاپان کے قائم مقام سفیر Akira Kono اور سیکریٹری سرحدی امور سیفران حبیب اللہ خان نے معاہدے پر دست خط کیے۔ اقتصادی امور ڈویژن میں ہونے والے اس معاہدے کے تحت خیبر پختونخوا میں پشاور سے طورخم تک ایکسپریس وے کی کی تعمیر اور اس سے متعلقہ سماجی سرگرمیوں کیلئے ایک کروڑ 28 لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ جاپان کے سفیر نے کہا کہ اس رقم سے خیبر پختونخوا میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔