پاکستان
02 مارچ ، 2012

حکمران امریکی دباوٴ قبول نہ کریں: مولانا فضل الرحمان خلیل

اسلام آباد … دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنما اور انصار الامہ کے امیر مولانا فضل الرحمان خلیل نے کہاہے کہ حکمران پاک ایران گیس پائپ لائن، بلوچستان اور نیٹوسپلائی کے حوالے سے امریکی دباوٴقبول نہ کریں، جہاد دہشت گردی نہیں اسلام اورملک کامحافظ ہے۔ جامعہ خالد بن ولید اسلام آباد میں امام المجاہدین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان خلیل نے کہا کہ امریکا ، پاکستان کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت کرنے کا رویہ اپنائے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف امریکی جنگ میں 70 ارب ڈالر نقصان اٹھا چکاہے، 40 ہزار سے زائد پاکستانی اس جنگ کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں لیکن پھر بھی ڈرون حملے جاری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان بارے امریکی کانگریس میں قرار داد لانے کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان کو دباوٴ میں رکھا جائے۔

مزید خبریں :