02 مارچ ، 2012
اسلام آباد … سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر کے عہدہ پر ڈاکٹر مبشر کو تاحکم ثانی کام کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ان کی تقرری کو غیرقانونی قرار دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر لیو گرانٹ کردی۔ سپریم کورٹ نے ڈاکٹرمبشر کی اپیل پر فریقین کو 6 مارچ کیلئے نوٹس بھی جاری کردئیے۔ لاہور ہائی کورٹ نے ڈاکٹرمبشر کی تقرری کو غیرقانونی قرار دیا تھا جس کے خلاف انہوں نے اپیل دائر کی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اشتر اوصاف نے عدالت کوبتایاکہ کنٹریکٹ میں توسیع نہیں تاہم نئی تقرری ہوسکتی ہے۔ عدالت نے سماعت کے بعد لیو گرانٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر مبشر کوکام کی اجازت دیدی۔