کاروبار
18 مارچ ، 2013

سیاسی رسہ کشی: کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، روپے کی قدر بھی گر گئی

سیاسی رسہ کشی: کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، روپے کی قدر بھی گر گئی

کراچی … ملک میں جاری سیاسی رسہ کشی میں اسٹاک مارکیٹ اور روپیہ کچلا جا رہا ہے، پیر کو کراچی اسٹاک ایکس چینج میں 173 پوائنٹس کی کمی ہوئی، ڈالر مزید 16 پیسے مہنگا ہوگیا۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج میں آغاز سے ہی مندی دیکھی گئی اور ایک مقام پر 100 انڈیکس میں 250 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ ٹریڈنگ کے اختتام پر انڈیکس 173 پوائنٹس کمی کے بعد 17 ہزار 492 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آج مارکیٹ میں 10 کروڑ 43 لاکھ شیئرز کا لین دین دیکھا گیا۔ ماہرین کے مطابق نگراں حکومت کا معاملہ حل نہ ہونے اور بینک اکاوٴنٹس پر منافع، ماہانہ اوسط بیلنس پر دینے کے نئے قانون کے باعث ایکس چینج میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 16 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور ایک ڈالر 98 روپے 13 پیسے کی سطح آگیا ہے۔

مزید خبریں :